Monday 11 March 2013

چند احادیث



رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ جس کے پاس وسعت و طاقت ہو اور وہ قربانی نہ کرے تو وہ ہماری عید گاہ کے قریب بھی نہ آئے

ابن ماجہ : حدیث نمبر 2532، 3123 ، احمد 2/331


نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جو شخص قربانی کرنے کا ارادہ رکھتا ہو وہ ذوالحجہ کا چاند نظر آنے کے بعد اپنے بالوں ، ناخنوں کو نہ کاٹے

صحیح مسلم : حدیث نمبر 1977


جس نے اچھی طرح وضو کیا اور کلمہ شہادت پڑھا اُس کے لیے جنت کے 8دروازے کھول دیئے جاتے ہیں جس سے چاہے اندر داخل ہو جائے۔

صحیح مسلم : جلد نمبر 1 ، صفحہ نمبر 122



نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ مل کر کھایا کرو، الگ الگ نہ کھایا کرو، کیونکہ برکت جماعت کے ساتھ ہے ۔

ابن ماجہ : حدیث نمبر 
3287

0 comments:

Post a Comment