Thursday, 14 March 2013

—(••÷[ ℓєтєѕт ρι¢ σf нαננ ]÷••—



                                                       —(••÷[ ℓєтєѕт ρι¢ σf нαננ ]÷••—





















جنت میں کون لوگ جائیں گے؟



والذين ءامنوا وعملوا الصلحت أولئك أصحب الجنة هم فيها خلدون°
And those who believe and do good work, they are the people of Paradise, in it they abide eternally.
اور جو لوگ ایمان لاۓ اور انہوں نے نیک عمل بھی کئے ایسے ہی لوگ جنتی ھيں کہ وہ ہمیشہ جنت میں رہیں گے۔

Surah Al Baqarah, Parah: 1
Surah: 2, Aayah: 82



ليس بأمانيكم ولا أماني أهل الكتب من يعمل سوءا يجز به ولا يجد له من دون الله وليا ولا نصيرا° ومن يعمل من الصلحت من ذكر أو أنثى وهو مؤمن فأولئك يدخلون الجنة ولا يظلمون نقيرا°
It will not be by what you desire, nor by what the people of the Scripture desire. Whoever works evil, he will be paid by it; and he will not find for himself besides than God any supporter or victor. And whoever works good be he male or female, and he is a believer, then these will be admitted to Paradise, and they will not be wronged in the least.
(مسلمانوں! فلاح عاقبت) نہ تمہاری آرزوؤں پر (موقوف ہے) اور نہ اہل کتاب کی آرزوؤں پر(بلکہ عمل پر موقوف ہے تو)  جو شخص برا کام کرے گا اسکی س

Surah Al Nisa, Parah: 5
Surah: 4, Aayah: 123/124



الذين يجتنبون كبئر الإثم والفوحش إلا اللمم إن ربك وسع المغفرة °
They avoid major sins and lewdness, except for minor offences. Your Lord is with vast forgiveness.
نیک عمل کرنے والوں سے وہ مراد ہيں جو بڑے بڑے گناہوں اور بے حیائی کے کاموں سے بچتے رہیں مگر چھوٹے چھوٹے گناہ۔ بیشک تمہارے پروردگار کی مغفرت بڑی وسیع ہے۔
Surah Al Najm, Parah: 27
Surah: 53, Aayah: 32




إنما يعمر مسجد الله من ءامن بالله واليوم الاءخر وأقام الصلوة وءاتى الزكوة ولم يخش إلا الله فعسى أولئك أن يكونوا من المهتدين°

Rather, the temples of God are maintained by he who believes in God and the Last Day, and he honors the Connection, and he contributes towards betterment, and he does not fear except God. It is these that will be of the guided ones.

اللہ کی مسجدوں کو وہی آباد رکھتا ہے جواللہ اور روز آخرت پر ایمان لایا اور نماز پڑھتا اور زکوہ دیتا رہا اور جس نے اللہ کے سوا کسی کا ڈر نہ مانا تو ایسے لوگوں کی نسبت توقع کی جا سکتی ہے کہ ان لوگوں میں شامل ہو جائیں گے جو منزل مقصود پر پہنچے۔

Surah Al Tauba, Parah: 10
Surah: 9, Aayah: 18






Wednesday, 13 March 2013

Kaabe ki Ronaq Kaabe ka Manzar کعبے کی رونق





کعبے کی رونق کعبے کا منظر اللہ اکبر اللہ اکبر

دیکھوں تو دیکھے جاؤں برابر اللہ اکبر اللہ اکبر

حیرت سے خود کو کبھی دیکھتا ہوں اور دیکھتا ہوں کبھی میں حرم کو

لایا کہاں مجھ کو میرا مقدر اللہ اکبر اللہ اکبر

حمد خدا سے تر ہیں زبانیں کانوں میں رس گھولتی ہیں اذانیں

بس اک صدا آ رہی ہے برابر اللہ اکبر اللہ اکبر

مانگی ہیں میں نے جتنی دعائیں منظور ہوں گی مقبول ہو گی

میزاب رحمت ہے میرے سر پر اللہ اکبر اللہ اکبر

یاد آ گئیں جب اپنی خطائیں اشکوں میں دھلنے لگی التجائیں

رویا غلاف کعبہ پکڑ کر اللہ اکبر اللہ اکبر

اپنی عطا سے بلوا لیا ہے مجھ پر کرم میرے رب نے کیا ہے

پہنچا ہوں پھر سے حطیم کے اندر اللہ اکبر اللہ اکبر

قطرے کو جیسے سمندر سمیٹے مجھ کو مطاف اپنے اندر سمیٹے

جیسے سمیٹے آغوش مادر اللہ اکبر اللہ اکبر

باب کرم پر آئے ہوئے ہیں پھر ملتزم پر آئے ہوئے ہیں

اے سچے داتا تیرے گداگر اللہ اکبر اللہ اکبر

                   بھیجا ہے جنت سے تجھ کو خدا نے چوما ہے تجھ کو خود مصطفٰیﷺ نے

اے حجر اسود تیرا مقدر اللہ اکبر اللہ اکبر

جس پر نبی ؑ کے قدم کو سجایا اپنی نشانی کہ کے بتایا

محفوظ رکھا رب نے وہ پتھر اللہ اکبر اللہ اکبر

دیکھا صفا بھی مروہ بھی دیکھا رب کے کرم کا جلوہ بھی دیکھا

دیکھا رواں اک سروں کا سمندر اللہ اکبر اللہ اکبر

تیرے کرم کی کیا بات مولٰی تیرے حرم کی کیا بات مولٰی

تا عمر کر دے آنا مقدر اللہ اکبر اللہ اکبر

کعبے کے اوپر سے جاتے نہیں ہیں کس کو ادب یہ سکھاتے نہیں ہیں

کتنے مؤدب ہیں یہ کبوتر اللہ اکبر اللہ اکبر

مولٰی سبھی اور کیا چاہتا ہے بس مغفرت کی عطا چاہتا ہے 

بخشش کے طالب پے اپنا کرم کر اللہ اکبر اللہ اکبر

پانچ انبیاء صلوات علیہم


بسم اللہ الرحمن الرحيم

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
نمبر ایک محمد ﷺ۔۔۔ ۔ وَ مُبَشِّرًا بِرَسُولٍ يَأْتِي مِنْ بَعْدِي اسْمُهُ أَحْمَدُ }
سورۃ الصف کی آیت نمبر 6




نمبر دو ۔۔۔ ۔۔يحيى ( عليه الصلاة و السلام )
{ إِنَّا نُبَشِّرُكَ بِغُلاَمٍ اسْمُہُ يَحْيَى }
سورۃ مریم کی آیت نمبر 7





نمبر تین ۔۔۔ ۔۔۔ عيسی عليه الصلاة و السلام )
{ إِنَّ اللَہ يُبَشِّرُكِ بِكَلِمَةٍ مِنْهُ اسْمُهُ المَسِيحُ عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ }
آل عمران: 45


إ
اسحاق عليه الصلاة و السلام )
يعقوب ( عليه الصلاة و السلام )
{ فَبَشَّرْنَاهَا بِإِسْحَاقَ وَ مِنْ وَرَاءِ إِسْحَاقَ يَعْقُوبَ }
[ هود: 71 ]

درد سے شفا کی دعا


حضرت عثمان بن ابي العاص رضي اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ان کے جسم میں اسلام لانے کے وقت سے درد رہتا تھا ۔ انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ سلم کو بتایا تو آپ نے فرمایا :
جسم کے جس حصے میں درد ہے اس پر ہاتھ رکھو
اور تين مرتبہ كہو:
بِسْمِ اللهِ

پھر سات مرتبہ کہو :

أَعُوذُ بِاللهِ وَقُدرَتِهِ مِن شَرِّ مَا أَجِدُ وَ أُحَاذِرُ

ترجمہ :میں اللہ کے جلال اور اس کی قدرت کی پناہ طلب کرتا ہوں اس بیماری کے شر سے جو مجھے اس وقت لاحق ہے اور جس کے آئندہ ہونے کا خدشہ ہے ۔

(صحيح مسلم ، ابواب الطب، باب استحباب وضع يدہ على موضع الالم، حديث نمبر: 5867)

Tuesday, 12 March 2013

درودوں کا عطیہ نعت


شفیع الوریٰ() کو درودوں کا عطیہ
شہِ دو سرا() کو سلاموں کا ہدیہ

ہمارے لیے مکہ چھوڑا انھوں نے
چلے بستی بستی ، پھرے قریہ قریہ

حبیبِ خدا ، محسنِ کل جہاں ہیں
وہ دن کی مشقّت ، وہ راتوں کا گریہ

چمکتا تھا چہرہ قمر سے زیادہ
بھویں ان کی لمبی ، گھنی اُن کی لِحیہ

جہاں ہم کو پہنچایا کردار اُن کا
نہ بھولے ہیں راوی محمد() کا حلیہ

”محمد() پہ قربان جاؤں سدا میں“
ہو وردِ زبانِ دل و جاں یہ قضیہ

عمل پاس کچھ بھی نہیں ہے ہمارے
اگر ہے تو اُن کی شفاعت کا تکیہ

ہے یہ سَرسَرؔی نعت ، لیکن الہٰی!
بنادے اسامہ کی بخشش کا فدیہ

Darood E Ibrahim


●▬▬▬▬▬▬▬▬ஜ۩۞۩ஜ▬▬▬▬▬▬▬▬●
اللَّهُـمّ صَــــــلٌ علَےَ مُحمَّــــــــدْ و علَےَ آل مُحمَّــــــــدْ
كما صَــــــلٌيت علَےَ إِبْرَاهِيمَ و علَےَ آل إِبْرَاهِيمَ إِنك حميد
مَجِيدٌ اللهم بارك علَےَ مُحمَّــــــــدْ و علَےَ آل مُحمَّــــــــدْ كما
باركت علَےَ إِبْرَاهِيمَ و علَےَ آل إِبْرَاهِيمَ إِنَّك حَمِيدٌ مَجِيدٌ
●▬▬▬▬▬▬▬ஜ۩۞۩ஜ▬▬▬▬▬▬▬▬●